جسپریت بھمرا سے ملنے نہ دینے پر غریب دادا نے خودکشی کر لی

جسپریت بھمرا سے ملنے نہ دینے پر غریب دادا نے خودکشی کر لی

احمد آباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی جسپریت بھمرا کے دادا سنتوکھ سنگھ بھمرا نے اپنے پوتے سے نہ ملنے دینے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ بھارتی کرکٹر جسپریت بھمرا کے 84 سالہ دادا سنتوکھ سنگھ بھمرا کی لاش اتوار کے روز احمد آباد میں دریائے سابرماتی میں پائی گئی۔

سنتوکھ سنگھ بھارتی ریاست کچا کے علاقے اودھم سنگھ نگر میں رہائش پزیر تھے۔ چند روز قبل وہ اپنے پوتے کرکٹر جسپریت سے ملنے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد گئے لیکن جسپریت کی والدہ اور سنتوکھ سنگھ کی بہو دلجیت کور نے انہیں اپنے پوتے سے ملنے نہیں دیا جس کے باعث وہ سخت دلبرداشتہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتوکھ سنگھ بھمرا جمعے کی شام سے لاپتہ تھے۔ گھر والوں نے وستراپور پولیس اسٹیشن احمد آبادمیں ان کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔ پولیس کی تفتیش کے باوجود جسپریت کے دادا کا کچھ پتہ نہ چلا تاہم اتوار کے روز ان کی لاش دریا سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق سنتوکھ سنگھ نے خود کشی کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں