اگلے برس سے سعودی عرب میں سینما گھروں کا انقعاد کیا جائے گا

اگلے برس سے سعودی عرب میں سینما گھروں کا انقعاد کیا جائے گا

ریا ض:سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے برس نے سعودی عرب میں سینما  گھروں کا انقعاد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ثقافت اور اطلاعات و نشریات عواد بن صلالح نے کہا ہے کہ پہلے سینما گھر کا انقعاد مارچ میں ہو گا۔جبکہ سعودی سینما کمیٹی کے چئیر مین نے کہا ہے کہ وزیر ثقافت اور اطلاعات و نشریات کو سینما گھروں کے انقعاد سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ اس لیے سینما کا انقعاد اس برس کے اختتام سے پہلے کیا جائے گا۔


یاد رہے کہ اس سے پہلے کنسرٹ کا انقعاد شروع ہو گیا ہے اور سعودی حکومت کے مطابق تفریح کے لیے اور بھی اقدامات اٹھا ئے جاےئں گے۔