Get Alerts

ہاکی ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان کو بیلجیئم کے ہاتھوں عبرتناک شکست

ہاکی ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان کو بیلجیئم کے ہاتھوں عبرتناک شکست
کیپشن: Picture: PHF official Twitter

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بیلجئم کے ہاتھوں پانچ ۔صفر سے شکست ہو گئی۔پاکستان  ہاکی ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں جیت سکا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ہاکی ورلڈ کپ میں سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔قومی ٹیم ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی لیکن قسمت کی ایسی مہربانی ہوئی کہ گروپ میچ میں کوئی فتح نہ لینے والی ٹیم پری کواٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ آج پاکستان کا بیلجیئم کیساتھ پری کواٹر فائنل میچ ہوا جس میں بیلجیئم نے پاکستان کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے پانچ ، صفر سے شکست دیدی۔

اس شکست کیساتھ قومی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔

ٹیگز: