اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ مسلسل چھ ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کی معیشت کے لیے خوشخبری ہے کہ مسلسل چھ ماہ سے ترسیلات زر دو ارب ڈالر رہیں اور نومبر کے مہینے میں ترسیلات زر دو ارب ڈالرز رہیں ۔
More good news for Pakistan's economy as workers’ remittances continued to grow in November - remaining above US$2 billion for a record 6th consecutive month. Acc to SBP they rose to US$2.34 billion, up 2.4% over the previous month & 28.4% over November 2019.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 11, 2020
وزیراعظم نے بتایا کہ رواں سال ترسیلات زر 28 اعشاریہ چار فیصد بڑھیں اور نومبر میں ترسیلات زر دو ارب چونتیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ۔
دوسری جانب سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق مسلسل چھ ماہ سے ترسیلات زر دو ارب ڈالرز سے زائد رہی ہیں ، پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر ترسیلات زر گیارہ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالرز رہیں ، یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 اعشاریہ 9 فیصد زائد رہیں ۔