شاہین شاہ آفریدی کا شاندار اعزاز، ڈینی موریسن نے زبردست پیش گوئی کر دی

شاہین شاہ آفریدی کا شاندار اعزاز، ڈینی موریسن نے زبردست پیش گوئی کر دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور معروف موجودہ کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی ایک دن عظیم باؤلر بنیں گے۔ 
ڈینی موریسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلرز کی فہرست ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں 47 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 
اس فہرست میں پہلے نمبر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے عظیم سابق کپتان عمران خان ہیں جنہوں نے 1982 میں سب سے زیادہ 62 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ڈدوسردوسرے نمبر پر وقار یونس ہیں جنہوں نے 1993ءمیں 55 اور 1990 میں 49 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 
مایہ ناز سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے 1990ءمیں 47 اور 1994ءمیں 48 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اب شاہین شاہ بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں 47 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 
یہ شاندار کارنامہ سرانجام دینے پر ڈینی موریسن نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک دن عظیم باؤلر بنیں گے جبکہ اسی ٹوئٹ میں انہوں نے وقار یونس کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی رائے بھی طلب کی۔ 

6909aa486b61f6e702872b6278294a5d