امریکا سے پائیدار تعلقات چاہتے ہیں: آرمی چیف 

امریکا سے پائیدار تعلقات چاہتے ہیں: آرمی چیف 
سورس: twitter

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ہے ۔ چار کنی وفد میں امریکی سینیٹرز انگس کنگ ، رچرڈ بر، جان کارنائن اور بینجمن سیسی شامل تھے ۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا کے چاروں سینیٹرز سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین ہیں جبکہ سینیٹر انگس کنگ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کے رکن بھی ہیں۔امریکی ناظم الامور انجیلا مرکل بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔

ملاقات میں افغانستان تازہ ترین سییکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ بامقصد رابطوں کے خواہاں ہیں۔ امریکا سے پائیدار تعلقات چاہتے ہیں۔