اے این ایف کی کارروائیاں، 1 ہزار 414 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 1 ہزار 414 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار
سورس: file

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 12 کاروائیوں کے دوران ایک ہزار 416 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے ایک خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق اسلام آباد 26 نمبر چونگی کے قریب بس سوار 3 ملزمان سے 3 کلو افیون اور 500 گرام چرس اسی طرح کوئٹہ آر سی ڈی روڈ حب پر  کراچی آنے والی بس میں 3 ملزمان سے 18 کلو چرس جبکہ پشاور رنگ روڈ گاڑی اور رکشہ سوار 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 48 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان نے بتایاکہ روات کے علاقہ میں گھر سے 3 کلو ہیروئن، 1370 گرام آئس اور 7 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ پشین میں یارو چوک کے قریب گاڑی سے 950 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار۔ دوسری جانب سکھر جامشورو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 55 کلو چرس برآمد کر کے  دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کراچی میں شیر شاہ کے قریب ایک ملزم سے 54 کلو چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں زخہ خیل، خیبر کے غیر آباد علاقہ میں دو کاروائیوں کے دوران 105 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی اسی طرح کوہاٹ میٹھا خان کے قریب اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی 10 کلو 800 گرام چرس برآمد اور قلعہ عبداللہ کے غیر آباد علاقہ کی جھاڑیوں میں چھپائی گئی 160 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

اے این یف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں