Get Alerts

وادی کاغان کے گاؤں جرید میں آتشزدگی، 7 مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ

وادی کاغان کے گاؤں جرید میں آتشزدگی، 7 مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ

وادی کاغان: وادی کاغان کے گاؤں جرید میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگنے والی آگ نے شدید تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں 7 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئے۔ بالا کوٹ کے عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مکانات صرف چند لمحوں میں راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم شدید دھواں اور آگ کی شدت کے باعث امدادی کارروائیاں سست پڑ گئیں، جس سے نقصان کا حجم مزید بڑھ گیا۔ متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی بھی جل کر راکھ ہو گئی ہے، جس سے ان کا مالی نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ٹیگز: