کراچی: سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
ترجمان محکمہ تعلیم نے بتایا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ تاہم، تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔