لندن: لندن ہائی کورٹ کے حکم کے بعد عادل راجہ نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کے خلاف لگائے گئے جھوٹے الزامات اور کردار کشی پر معافی مانگ لی۔ عادل راجہ نے معافی کا تحریری بیان X (سابقہ ٹویٹر) پر بھی پوسٹ کیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، عادل راجہ کو راشد نصیر کو 50,000 پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی اخراجات برداشت کرنے کا حکم دیا گیا۔ عادل راجہ نے تسلیم کیا کہ 14 سے 29 جون 2022 کے دوران انہوں نے ہتک آمیز الزامات لگائے تھے اور ان الزامات کا کوئی قانونی دفاع موجود نہیں تھا۔