اسلام آباد: پاکستان نے ناروے کے سفیر کی جانب سے ملک کے اندرونی عدالتی معاملات میں مداخلت پر سخت ایکشن لیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ناروے کے سفیر کو سخت ترین الفاظ میں ڈیمارش جاری کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق، 11 دسمبر 2025 کو ناروے کے سفیر کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت نہ صرف سفارتی حدود سے تجاوز تھی بلکہ پاکستان کے عدالتی نظام میں براہِ راست مداخلت بھی تھی۔
پاکستان نے واضح کر دیا کہ ایک آزاد، خودمختار اور قانون پر عملدرآمد کرنے والی Hard State اپنے اندرونی امور میں کسی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرتی۔