آئی ایم ایف چیف سے ملاقات میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی، وزیراعظم

 آئی ایم ایف چیف سے ملاقات میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی، وزیراعظم
کیپشن: پاکستان اور اس کے عوام کی صلاحیتیں ان کے سیاسی سفر کا ڈرائیونگ فیکٹر ہیں، عمران خان۔۔۔۔۔فوٹو/ وزیراعظم آفیشل فیس بُک اکاؤنٹ

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی۔  ملک کو پائیدار ترقی پر ڈالنے کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اصلاحاتی عمل میں کم آمدن والوں کو تحفظ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کی صلاحیتیں ان کے سیاسی سفر کا ڈرائیونگ فیکٹر ہیں اور پاکستان نے اب بلندی کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں پیغام دیا ہے کہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا وقت ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا موقع ضائع نہ کریں۔