اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شریف خاندان کے این آر او کا پول کھول دیا ،ان کا کہنا تھا کہ لبنان کے وزیر اعظم جنہوں نے شریف خاندان کو پرویز مشرف کے ذریعے این آر او دلوا یا تھا نے کہا کہ شریف فیملی کو این آر ا و دلوانا ان کی بڑی غلطی تھی ،جتنے معاہدے کیے گئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا ۔
فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کیساتھ لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کی ملاقات کے دوران این آر او سے متعلق مکالمہ بھی ہوا ، فواد چودھری نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انھیں بتایا کہ پاکستان میں ایک بار پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے، سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف فیملی کو این آر او دلوانا ان کی بڑی غلطی تھی۔
نواز شریف کو پرویز مشرف سے NRO دلوانے والے سعد الحریری کو وزیر اعظم بتا رہے تھے کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو NRO کی بازگشت ہے ،سعدالحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کہ کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی انھوں نے ایک کمٹمنٹ بھی پوری نہیں کی اور مجھے سخت شرمندگی ہوئ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 11, 2019
وزیر اطلاعات کے مطابق اس موقع پر سعد الحریری کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی، شریف فیملی کی وعدہ خلافی سے انہیں سخت شرمندگی ہوئی۔