Get Alerts

ٹویٹر نے ڈونلڈٹرمپ کو ہمیشہ کے لئے بلیک لسٹ کردیا

ٹویٹر نے ڈونلڈٹرمپ کو ہمیشہ کے لئے بلیک لسٹ کردیا
سورس: File photo

واشنگٹن ،ٹویٹر نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے لئے ہمیشہ کے دروازے بند کردیئے ۔ 

سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کو واضع پیغام دیا گیا ہے کہ اگر مستقبل میں ڈونلڈٹرمپ پھر سے   صدر منتخب ہو بھی گئے تو ٹویٹر استعمال نہیں کرسکیں گے  ۔ 

دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے دوسرے دن ایوان نمائندگان کے ممبران نے  دلائل دیئے ۔ٹرمپ کے مواخذے میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے اور حامیوں کو تشدد پر اکسانے کے بیانات اور نئی ویڈیوز پیش کی گئیں۔

واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے وقت سابق امریکی صدر نے تشدد کی حوصلہ افزائی کی تھی جس پر ٹوئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ ٖفارمز نے ان پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس معطل کردیے۔

ٹیگز: