اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف 'ایک دھیلے کی کرپشن' سے متعلق بیان پر سوال پوچھ لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ خادم اعلیٰ کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔اب ان کے پچیس ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکاؤنٹ سے چار ارب روپے نکل آئے. اب کیا ارادہ ہے موصوف کا؟
خادم اعلیٰ کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے. اب ان کے پچیس ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکاؤنٹ سے چار ارب روپے نکل آئے. اب کیا ارادہ ہے موصوف کا؟ ویسے پوچھنا ہے یہ چار ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟ معصومانہ سوال
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 11, 2022
اسد عمر نے مزید لکھا کہ پوچھنا یہ ہے کہ 4 ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟ معصومانہ سوال ہے۔