Get Alerts

تحریک انصاف کا شہباز شریف کیخلاف بڑا فیصلہ

تحریک انصاف کا شہباز شریف کیخلاف بڑا فیصلہ

لاہور: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں شہباز شریف کے خلاف قرار داد پی ٹی آئی رکن اسمبلی فرخ حبیب پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے تک شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دی جائے گی۔


خیال رہے کہ چند روز قبل  ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے متفقہ طور پر  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹیگز: