عامر لیاقت کی سابق اور نئی بیوی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

عامر لیاقت کی سابق اور نئی بیوی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ٹیلی ویژن  کی معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گزشتہ روز اپنی تیسری شادی کے اعلان کے بعد سے خبروں میں ہیں، سوشل میڈیا صارفین ان سے جڑی ہر بات پر نظر رکھ رہے ہیں تاہم  اب عامر لیاقت کی نئی اہلیہ دانیہ شاہ کے کپڑوں سے متعلق نیا انکشاف سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعوی ہے کہ عامر لیاقت سے شادی رچانے والی دانیہ شاہ نے نہ صرف عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبی انور سے ان کا شوہر چھین لیا بلکہ ان کے کپڑوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ اور طوبی انور کی ایک تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں نے ایک ہی طرح کی جیکٹ پہن رکھی ہے تاہم صارفین کا دعوی ٰ ہے کہ عامر لیاقت کی نئی اہلیہ دانیہ شاہ نے تصویر میں سیدہ طوبی ٰ کی جیکٹ پہن رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں