مریم نواز نے'مسٹری مگ' کے راز سے پردہ اٹھا دیا

 مریم نواز نے'مسٹری مگ' کے راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ہاتھ میں اکثر و بیشتر نظر آنیوالے 'مسٹری مگ' کی حقیقت خود ہی بیان کر دی۔

مریم نواز نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  ایک  پوسٹ شئیر کی جس میں اپنے ہاتھ میں پکڑے مسٹری مگ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ  'کچھ تصاویر میرے سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والے 'مسٹری کافی مگ' کیساتھ '

5b4f3c19fdcded5ae80bfea10bd472f7

مریم نواز کی پوسٹ سے واضح ہے کہ اکثر و بیشتر  ان کے ہاتھ میں نظر آنیوالا مگ درحقیقت ایک کافی مگ ہے  جو وہ اپنی من پسند کافی پینے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔  اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں تاہم اب مریم نواز نے خود ہی حقیقت بیان کر دی ہے۔

c33576e630e135345320261e9bc818bf

لیگی رہنما نے اپنی من پسند کافی کے حوالے سے بھی بتاتے ہوئے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے کلر کہار سے ملنے والی کافی کو دیگر نامور برینڈز کی کافی سے بہتر قرار دیا  جبکہ ساتھ موجود پرویز رشید  کی بھی تصویر شئیر کی جو مٹن پلاؤ  کھا رہے ہیں۔