غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 117 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 117 فلسطینی شہید
سورس: file

غزہ :غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت مسلسل جاری ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 117 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے رفح میں گھر پر بمباری کرکے 25 فلسیطنیوں کو شہید کیاگیا۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 64 ہوگئی جبکہ 67 ہزار 611 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔


صیہونی فوج نے العمل ہسپتال میں مریضوں اور عملے کو یرغمال بنالیا جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔سفاک فوج نے محفوظ قرار دیے جانے والے سرحدی علاقے رفح پر زمینی حملہ کرنے کا منصوبہ بنالیا اور رفح سے لاکھوں شہریوں کو فوری انخلا کا حکم بھی دے دیا، رپورٹس کے مطابق 19 لاکھ بے گھر فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں