حکومت سازی کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی ،میاں نواز شریف کی آج چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کا امکان

حکومت سازی کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی ،میاں نواز شریف کی آج چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کا امکان

لاہور:حکومت سازی کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ میاں نواز شریف کی آج چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ 


پارٹی صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی آج چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ ظہور الہٰی روڈ پر ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نواز شریف صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تعاون کی درخواست کریں گے۔


دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے ۔

مصنف کے بارے میں