این اے 254، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب

 این اے 254، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب
سورس: file

کوئٹہ :این اے 254سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب ہوگئے ہیں۔  الیکشن کمیشن کو این اے 254 جھل مگسی کا نتیجہ موصول ہوگیا ہے ۔غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کےخالد مگسی 79304 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 254 کے امیدوار جے یو آئی کے نظام الدین 44763 ووٹ ہی لے سکے۔اس کے علاوہ این اے 252 موسیٰ خیل کم بارکھان کاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیاہے۔ یہاں سے مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب خان 53783 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے جب کہ آزاد امیدوار سردار بابر موسیٰ خیل52992 ووٹ لے کر دوسری نمبر پر رہے

مصنف کے بارے میں