حکومت سازی کیلئے اہم پیش رفت، بلاول ہاؤس لاہور میں لیگی اور پی پی قیادت کی ملاقات

حکومت سازی کیلئے اہم پیش رفت، بلاول ہاؤس لاہور میں لیگی اور پی پی قیادت کی ملاقات

لاہور : پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان حکومت سازی کے لیے لاہور کے بلاول ہاؤس میں ملاقات شروع ہوگئی ہے۔  مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف ، احسن اقبال، سعد رفیق ،رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق اور ملک احمد خان شامل ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطا بق پیپلز پارٹی کا وفد سابق صدر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو  اور دیگر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل ہے۔ ملاقات میں وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ، صدر مملکت ، بلوچستان کا وزیر اعلیٰ اور پنجاب میں سینئر وزارت کی پیشکش کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنایا جائے اور ن لیگ ہماری حمایت کرے۔ 

مصنف کے بارے میں