سیاسی منظرنامے پر سب سے بڑی خبر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سیاسی تعاون پر متفق

سیاسی منظرنامے پر سب سے بڑی خبر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سیاسی تعاون پر متفق

لاہور : صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائد ین میں اصولی اتفاق ہوا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔  ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ 

پی پی پی قیادت نے کہا کہ  مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے۔ قائدین نے اظہار خیال کرتے کہا  عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ 

 مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ بھی شامل تھے۔ 

مصنف کے بارے میں