Get Alerts

وسیم اکرم پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹیلینز کے صدر مقرر، آفیشل لوگو کی رونمائی

وسیم اکرم پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹیلینز کے صدر مقرر، آفیشل لوگو کی رونمائی

لاہور : سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کو پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں الفا اوزی اسپورٹس کی ایک تقریب میں وسیم اکرم کی تقرری کا اعلان کیا گیا، جہاں انہوں نے باضابطہ طور پر سیالکوٹ اسٹیلینز کی قیادت کا عہدہ سنبھالا۔

وسیم اکرم نے اس تقریب میں آن لائن شرکت کی اور سیالکوٹ اسٹیلینز کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس فرنچائز کو کامیاب اور مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے دوران سیالکوٹ اسٹیلینز کا آفیشل لوگو بھی پہلی مرتبہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹیم پین، کو-اونرز حمزہ مجید اور محمد شاہد نے بھی اپنی بات رکھی اور عزم کا اظہار کیا کہ سیالکوٹ اسٹیلینز پی ایس ایل میں جدید فیچرز متعارف کرائے گی، کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر کرے گی اور کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

الفا اوزی سپورٹس کی چیئرپرسن صبیحہ سلطان نے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا ادارہ خواتین کی کرکٹ کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرے گا، تاکہ پاکستان میں خواتین کھلاڑیوں کو مزید مواقع مل سکیں۔ انہوں نے سیالکوٹ اسٹیلینز کے اقدام کو پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

ٹیگز: