کوئٹہ : سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کا استعفیٰ منظور کیا۔
یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا۔ وہ این اے 256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ تاہم، سپیکر ایاز صادق نے تقریباً ایک سال پانچ ماہ تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا، اور اب جا کر ان کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔