اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت وہ مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم 15 سے 16 فروری تک آسٹریلیا کے شہر ویانا میں موجود ہوں گے جہاں وہ آسٹرین قیادت سے ملاقات اور بات چیت کا دور کریں گے۔ ویانا کے بعد وزیراعظم 2 روز کے لیے لندن جائیں گے جہاں وہ نجی دورے پر قیام کریں گے۔
وزیراعظم لندن سے 18 فروری کو واشنگٹن روانہ ہوں گے، جہاں 19 فروری کو وہ بورڈ آف پیس کی بیٹھک میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، 20 فروری کو وزیراعظم کا امریکی صدر سے دوطرفہ ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا، جس میں اہم حکام اور شخصیات شامل ہوں گی۔