اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں ایوان نے ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو سراہتے ہوئے ان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ قرارداد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی، جسے تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
قرارداد میں ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ایوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم ملکی سلامتی اور دفاعی اداروں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔