Get Alerts

آٹھ کروڑ 65 لاکھ کی سب سے بڑی بولی؛ نسیم شاہ پی ایس ایل تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی، فہیم اور فخر بھی کروڑوں میں بک گئے

آٹھ کروڑ 65 لاکھ کی سب سے بڑی بولی؛ نسیم شاہ پی ایس ایل تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی، فہیم اور فخر بھی کروڑوں میں بک گئے

لاہور: ایکسپو سینٹر میں جاری پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن کے پہلے تاریخی آکشن نے کرکٹ کی دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے۔ نیلامی کے پہلے مرحلے میں جہاں قومی فاسٹ بولرز پر کروڑوں روپے کی برسات ہوئی، وہیں کئی نامور عالمی اور مقامی اسٹارز کو خریدار نہ مل سکے۔
اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ اب تک کے مہنگے ترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اہم کھلاڑیوں کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
    نسیم شاہ: 8 کروڑ 65 لاکھ روپے (ٹیم راولپنڈی)،    فہیم اشرف: 8 کروڑ 50 لاکھ روپے (اسلام آباد یونائیٹڈ)،    ڈیرل مچل: 8 کروڑ 05 لاکھ روپے (ٹیم راولپنڈی)،    فخر زمان: 7 کروڑ 95 لاکھ روپے (لاہور قلندرز)،    ڈیوڈ وارنر: 7 کروڑ 90 لاکھ روپے (کراچی کنگز)،    حارث رؤف: 7 کروڑ 60 لاکھ روپے (لاہور قلندرز)،    سلمان علی آغا: 5 کروڑ 85 لاکھ روپے (کراچی کنگز)۔
آکشن کا سب سے حیران کن پہلو وہ کھلاڑی رہے جنہیں کسی بھی فرنچائز نے اپنی ٹیم میں شامل نہیں کیا۔    عماد وسیم،سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔    شکیب الحسن: بنگلہ دیشی اسٹار آل راؤنڈر بھی نظر انداز کر دیے گئے۔    کولن منرو اور کرس جورڈن ،  نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی فروخت نہ ہو سکے،    محمد حسنین: نوجوان فاسٹ بولر کو بھی کسی اسکواڈ میں جگہ نہ ملی۔
    سیالکوٹ سٹالینز: صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں خرید کر مضبوط آغاز کیا۔    کراچی کنگز، ڈیوڈ وارنر اور سلمان علی آغا کو شامل کر کے بیٹنگ لائن مضبوط کر لی۔
نسیم شاہ اور ڈیرل مچل کی شمولیت سے آکشن کی سب سے بھاری ٹیم بن کر ابھری ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی موجودگی میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ اس بار پشاور میں بھی پی ایس ایل کے میچز منعقد کیے جائیں گے۔

ٹیگز: