Get Alerts

ملتان سلطانز کی بولی میں ریکارڈ اضافہ: 2 ارب 14 کروڑ کی سب سے بڑی بولی لگ گئی

ملتان سلطانز کی بولی میں ریکارڈ اضافہ: 2 ارب 14 کروڑ کی سب سے بڑی بولی لگ گئی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (PSL) کی مقبول فرنچائز 'ملتان سلطانز' کے حقوق کے حصول کے لیے ہونی والی نیلامی میں سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔

 مختلف کمپنیوں اور وینچرز کی جانب سے اربوں روپے کی بولیاں لگائی گئی ہیں، جس نے لیگ کی بڑھتی ہوئی مالی قدر کو ثابت کر دیا ہے۔
نیلامی کے دوران قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔    بولی کا آغاز 2 ارب 1 کروڑ روپے سے ہوا جو سی ڈی وینچر کی جانب سے دی گئی۔

   کچھ ہی دیر میں مقابلہ گرم ہوا اور یہ رقم 2 ارب 6 کروڑ اور پھر 2 ارب 7 کروڑ تک جا پہنچی۔    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ملتان سلطانز کے لیے اب تک کی سب سے بڑی بولی 2 ارب 14 کروڑ روپے لگ چکی ہے۔

ٹیگز: