مکیش امبانی کے بیٹے نے کیا چیز کھا کر 108کلو وزن کم کیا ؟ جان کر آج ہی کھانا شروع کر دیں گے

مکیش امبانی کے بیٹے نے کیا چیز کھا کر 108کلو وزن کم کیا ؟ جان کر آج ہی کھانا شروع کر دیں گے

نئی دلی: مشہور بھارتی شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کو ہر کوئی ان کے موٹاپے کی وجہ سے پہچانتا تھا، لیکن اب ایسا نہیں۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اننت امبانی نے اپنے وزن میں 108 کلوگرام کی ناقابل یقین کمی کر لی ہے۔ کبھی گوشت کا پہاڑ نظر آنے والے اننت امبانی اب ایسے ہینڈسم ہیں کہ لوگ دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔


اننت امبانی کی تعریف تو ہر کوئی کر رہا ہے لیکن ساتھ ہی لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ انہوں نے یہ ناممکن کام کیسے ممکن کردکھایا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اننت امبانی نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بنیادی طور پر انہوں نے ایسی خوراک سے وزن کم کیا جس میں میٹھا بالکل شامل نہیں تھا، کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں کم مقدار میں تھیں جبکہ پروٹین اور چکنائی مناسب مقدار میں شامل ہوتی تھی۔

وزن میں کمی کے لئے اننت امبانی کی رہنمائی کرنے والے ماہر ونود چھنا نے بتایا کہ اننت کی روزانہ کی خوراک 1200 سے 1400 کیلوریز پر مشتمل ہوتی تھی اور وہ مسلسل اس غذا کی پابندی کرتے رہے۔ اس میں زیادہ تر سبزیاں، دالیں، سلاد، ساگ اور پنیر وغیرہ شامل ہوتے تھے۔ اس طرح کی غذاﺅں سے انہیں فائبر، چکنائی، پروٹین، وٹامن اور معدنیات حاصل ہوجاتی تھیں لیکن کیلوریز کی مقدار کم رہتی تھی۔ سب سے اہم بات یہ کہ ان کی غذا میں میٹھا بالکل شامل نہیں ہوتا تھا جبکہ بازاری کھانوں پر بھی مکمل پابندی تھی۔


اس غذا کے ساتھ وہ باقاعدگی سے ورزش بھی کرتے رہے۔ اننت اپنا وزن کم کرنے کے لئے پرعزم تھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ روزانہ 21کلومیٹر واک کرتے تھے جبکہ اس کے علاوہ یوگا اور دیگر ورزشیں بھی کرتے تھے۔ روزانہ ان کے پانچ سے چھ گھنٹے ورزش اور واک میں گزرتے تھے۔ اگرچہ ایک عام آدمی کے لئے اتنا وقت ورزش پر صرف کرنا ممکن نہیں لیکن اننت کے موٹاپے کی جو حالت تھی اس پر قابو پانے کے لئے یہ ضروری ہو گیا تھا۔