بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب 13 جنوری کو ہو گا

بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب 13 جنوری کو ہو گا

کوئٹہ: بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب 13 جنوری کو ہو گا۔ سابق حکمراں اتحاد کے درمیان امیدوار کا نام طے کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ق لیگ کے قدوس بزنجو کہتے ہیں آج ہی نام فائنل ہو جائے گا اور امیدوار ن سے ہو یا ق سے کوئی فرق نہیں پڑتا سب ساتھ ہیں کیونکہ تبدیلی میں ساتھ دینے والے سب ان کے ساتھی ہیں تاہم ن لیگ کے صالح بھوتانی اور عبد القدوس بزنجو کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

کون ہو گا بلوچستان کا اگلا وزیر اعلیٰ اپوزیشن کے یہ واضح کرنے کے بعد کہ وہ اپنا امیدوار نہیں لائیں گے واضح ہو گیا کہ اتحادیوں میں سے ہی کسی کے نام کا قرعہ نکلے گا جو نام بھی طے ہو اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا یقین دلایاہے۔

ادھر قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کی صبح طلب کر لیا گیا ہے۔ متوقع امیدواروں میں ن لیگ سے سردار صالح بھوتانی، جان محمد جمالی، سرفراز بگٹی اور ق لیگ سے میر عبدالقدوس بزنجو شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں