وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین ،روسی صدر سے ملاقات متوقع 

PM Imran Khan In China, Russia, Putin

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان  اگلے ماہ  چین کا رورہ کریں گے،وزیر اعظم ونٹر اولمپکس کی تقریب میں شرکت کریں گے ،وزیراعظم اپنے دورے میں صدرشی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ا س دورے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ تقریب کی سائڈ لائن پر وزیراعظم کی روسی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور روسی صدر کی ملاقات کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی یہ روسی صدر سے پہلی باظابطہ دو طرفہ ملاقات ہوگی۔