شیخ رشید کا آج رات 9 بجے سے مری اور گلیات کو کھولنے ‏کا اعلان

 شیخ رشید کا آج رات 9 بجے سے مری اور گلیات کو کھولنے ‏کا اعلان
کیپشن: شیخ رشید کا آج رات 9 بجے سے مری اور گلیات کو کھولنے ‏کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے صورتحال کنٹرول میں آنے پر آج رات 9 بجے سے مری اور گلیات کو کھولنے ‏کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مری کو آج رات 9بجے ‏کھول دیا جائے گا۔ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری چلی گئیں ہمیں روکنا چاہئے تھا لیکن لوگ رک نہیں رہے تھے ‏پولیس سے الجھ رہےتھے ہم نےکئی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن لوگ جانا چاہتے تھے یہ پولیس کے بس ‏کا کام نہیں تھا ہم نےفورسز سےمدد لی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی نوازاعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے کون سے رہنما مری ‏گئے ہیں؟ اپوزیشن کے لوگ صرف ٹی وی پر بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں پہلی اپوزیشن ہے جو لوگوں کے درد کا حصہ نہیں بننا ‏چاہتی صرف تنقید کرتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری کی صورتحال پرعثمان ‏بزدار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مری میں لوگ مر رہے تھے اور وزیراعلیٰ پنجاب میٹنگ میں مصروف تھے ‏جمعہ کی شام سے وزیراعلیٰ پنجاب نےکیا اقدامات کیےتھے؟