جسٹس مظاہر علی نقوی کا استعفیٰ منظور

جسٹس مظاہر علی نقوی کا استعفیٰ منظور
سورس: file

اسلام آباد: صدر مملکت نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کااستعفیٰ منظور کر لیا۔ 

ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ 

خیال رہے کہ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے گزشتہ روز اپنا  استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا۔

جسٹس نقوی نے  استعفے میں موقف اپنایا کہ میرے لیےاپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔  استعفے کے متن کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا کہ میں نے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض سر انجام دیے، بطور جج خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جودیشل کونسل میں شکایت زیر سماعت ہے۔ 

مصنف کے بارے میں