چیف جسٹس پر تنقید، پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

چیف جسٹس پر تنقید، پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے اہم رکن اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف بیان دینے پر شیر افضل مروت کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مروت صاحب کا بھی فائز عیسی صاحب کے خلاف بیان قابل مذمت تھاُ جس کے بعد انہیں پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں اور میری جماعت (پی ٹی آی) سپریم کورٹ سے بالکل مطمئن ہیں۔ اہم کیسز کی وقت پر سماعت ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر فائزعیسی پر تنقید کرنے والے شاید اتنے informed نہ ہوں ۔ 

مصنف کے بارے میں