بلا واپسی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

بلا واپسی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کو بلا واپسی کے پشاور ہائیکورٹ  کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آپ پاکستان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ 

الیکشن کمیشن کی طرف سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان الاٹ کیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں