پی ٹی آئی آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کرے گی

پی ٹی آئی آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کرے گی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بلے کا نشان ملنے کے بعد آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نےپی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن عدالتی حکم کا احترام کرے اور اس پر لازم ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کرے۔ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اگر کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے، جبکہ ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے، آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا اور آج کی تاریخ میں ہی انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے۔

مصنف کے بارے میں