اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کالعدم قرار دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کالعدم قرار دے دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کالعدم قرار دے دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پانچ صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔ہائی کورٹ نے 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار  دیدی ۔ہائی کورٹ نے  خصوصی عدالت کا 14 دسمبر کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے 14 دسمبر کو ان کیمرہ کاروائی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد کیس میں کئی گواہ بھی گواہی دے چکے ہیں۔ اب دوبارہ سے ٹرائل ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں