Get Alerts

سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے

 سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے

لاہور:سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے۔  اداکار خالد سلیم  بٹ کافی عرصے سے علیل تھے۔ 

انہوں نے  اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 1970 میں بطور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کیا اور 1978 میں انہیں بطور اداکار اپنی پہلی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا۔

انہوں نے طویل کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔