Get Alerts

خیبر: جمرود میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق

خیبر: جمرود میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق

جمرود:خیبر کے علاقے جمرود میں کار اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق، دُلہا اپنے دوستوں کے ہمراہ سیلون سے واپس آ رہا تھا جب کار ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: