Get Alerts

پشاور: 9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق، اہم شخصیات کی موجودگی ثابت

پشاور: 9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق، اہم شخصیات کی موجودگی ثابت

پشاور: پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی کے پشاور کے واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژول کا فریم بہ فریم تجزیہ مکمل کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ تجزیہ پشاور پولیس کی درخواست پر کیا گیا اور رپورٹ تھانہ شرقی پشاور کو بھیج دی گئی۔ یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ہیں۔

رپورٹ قانونی کارروائی اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے اہم ثبوت فراہم کرے گی۔

ٹیگز: