بھارت اپنے اسپانسرز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی سی سی کو بلیک میل کررہا ہے، معین خان

بھارت اپنے اسپانسرز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی سی سی کو بلیک میل کررہا ہے، معین خان
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم وکٹ کیپر معین خان اس وقت آئی سی سی کے زیادہ تر اسپانسرز بھارتی ہیں اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت آئی سی سی کو بلیک میل کررہا ہے۔آئی سی سی کو چاہیے کہ بھارت کو پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے پر قائل کرے۔


کا کہنا ہے کہ ایشیا کے مقبول ترین کھیل کی مقبولیت تماشائیوں کی وجہ سے ہے لیکن شائقین کو بھارت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے محروم کررہا ہے، یہ روش ترک کرنا ہوگی۔انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ کھیل کی ساکھ کو خراب نہ کرے اگر دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلیں گے تو شائقین بھی گراونڈز کا رخ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فرانس، بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو دنیا کی صف اول کی ٹیموں کے خلاف ایکشن میں تھیں۔ ہرارے میں پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں دنیا کی مضبوط ترین ٹیم آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔اس میچ کے چند گھنٹے بعد برسٹل میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دو سو رنز کا ہدف عبور کرکے میچ سات وکٹ سے جیت لیا، میچ میں روہت شرما نے سنچری اسکور کی۔