گوگل نے ''آر ایس وی پی'' نامی نیا فیچر متعارف کروا دیا  

Google has introduced a new feature called
کیپشن: فائل فوٹو

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی گوگل کمپنی گوگل نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس میں صارفین کسی اجلاس یا میٹنگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس فیچر کو آر ایس وی پی کا نام دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل کا نیا فیچر آر ایس وی پی کے نئے آپشنز کے ساتھ دونوں میزبان اور شرکا دیکھ سکیں گے کہ مدعو کیے گئے افراد میٹنگ سے متعلق کیا منصوبہ رکھتے ہیں۔

یہ فیچر گوگل ورک سپیس کے تمام صارفین سمیت جی سوٹ بزنس اور جی سوٹ بیسک کے لیے بھی دستیاب میسر ہو گا۔

اس فیچر کو 22 جولائی سے شیڈولڈ ریلیز ڈومینز کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا جبکہ ایکسپریس ریلیز ڈومینز کیلئے بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔

اگر صارف میٹنگ روم کا آپشن منتخب کرے گا تو اس کے نام کے بعد دروازے کا ایک نشان ظاہر ہوگا جو انوائیٹ میں بھی دکھائی دے گا۔

گوگل کے اس نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اگر کوئی صارف میٹنگ میں ورچوئلی شریک ہونے کیلئے جوائن بائی ڈیفالٹ کا آپشن منتخب کرے گا تو نام کے آگے ایک نشان دکھائی دے گا جو ویڈیو کیمرے کا ہوگا۔

گوگل کمپنی کو توقع ہے کہ نیا فیچر میٹنگز کا انتظام کرنے والوں کو موقع دے گا کہ وہ یہ بات جان سکیں کہ شرکا کس طریقے سے شریک ہو رہے ہیں۔