Get Alerts

بڑھتی آبادی کے مسائل پر توجہ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جا رہاہے

 بڑھتی آبادی کے مسائل پر توجہ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جا رہاہے

لاہور: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد آبادی میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس سال کا عنوان خاص طور پر نوجوانوں کے حوالے سے ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے حالات فراہم کیے جائیں جہاں نوجوان آزادانہ طور پر خاندان بنانے کا فیصلہ کر سکیں۔

پاکستان کی آبادی تقریباً 24 کروڑ ہے، جس کے ساتھ یہ دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کی 44 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، جس سے بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

آبادی میں مسلسل اضافہ ایک بڑا چیلنج ہے جس کا فوری حل نکالنا ضروری ہے۔ اگر اس مسئلے کو قابو نہ کیا گیا تو پاکستان موسمیاتی تبدیلی، غذائی قلت، پانی کی کمی، غذائیت کی کمی، بے روزگاری، اور نوزائیدہ بچوں کی اموات جیسے سنگین مسائل کا شکار ہو جائے گا۔

پاکستان کی مستقبل کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ حکومتی سطح پر عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس مسئلے کے حل کی جانب مثبت قدم اٹھایا جا سکے۔

ایک اور تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ 2027 تک پاکستان کی آبادی میں آٹھ گنا اضافہ متوقع ہے، جس سے مزید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے مؤثر حکمت عملی اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔
 

ٹیگز: