Get Alerts

مودی حکومت کے خلاف ملک گیر تاریخی ہڑتال، کروڑوں مزدور و کسان سراپا احتجاج

مودی حکومت کے خلاف ملک گیر تاریخی ہڑتال، کروڑوں مزدور و کسان سراپا احتجاج

نئی دہلی: بھارت بھر میں مودی سرکار کے خلاف ایک تاریخی ملک گیر ہڑتال جاری ہے جس میں 30 سے 40 کروڑ مزدور، کسان، بینک ملازمین اور ٹرانسپورٹ ورکرز نے شرکت کی ہے۔ اس احتجاج کے باعث ریلوے سٹیشن، بینک، بازار، سکول اور دفاتر مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔

معروف بھارتی اخبار ‘دی ہندو’ کے مطابق احتجاج کے باعث ملک کی معیشت کو تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ہڑتال کی کال کسان دشمن پالیسیوں اور مزدور مخالف قوانین کے خلاف دی گئی ہے۔ کیرالا، پنجاب، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مہاراشٹر میں پبلک ٹرانسپورٹ، بینک اور دفاتر مکمل طور پر بند ہیں۔

کسانوں اور مزدوروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے اور یہ احتجاج جمہوریت کے جعلی دعووں پر عوامی عدم اعتماد کا مظہر ہے۔ متعدد تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ہڑتال مودی سرکار کی اندرونی کمزوری کا آئینہ دار ہے۔

ٹیگز: