Get Alerts

کرٹس کیمفر نے 5 گیندوں پر 5 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کرٹس کیمفر نے 5 گیندوں پر 5 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

آئرلینڈ :آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 5 گیندوں میں 5 وکٹیں حاصل کر کے کرکٹ کی دنیا میں  نیا ریکارڈ قائم کیا ہے
منسٹر ریڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے، کیمفر نے نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف ٹیم کی اننگز کو مکمل طور پر تہس نہس کر دیا۔ پانچ وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنانے والی ٹیم کے باقی تمام کھلاڑی صرف 5 گیندوں میں پویلین لوٹ گئے۔

اس شاندار کارکردگی کی بدولت کرٹس کیمفر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ 2021 میں بھی انہوں نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، جو اب تک کے ان کے بہترین لمحات میں سے ایک تھا۔

ٹیگز: