Get Alerts

واٹس ایپ کالز میں نیا دلچسپ فیچر متعارف

واٹس ایپ کالز میں نیا دلچسپ فیچر متعارف

کیلیفورنیا :میٹا کی ملکیت مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ جلد ہی صارفین کے لیے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے تحت وہ وائس اور ویڈیو کالز کے دوران ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے۔

اب تک واٹس ایپ میں ایموجی ری ایکشنز صرف ٹیکسٹ اور وائس میسجز پر دستیاب تھے، تاہم اب اس سہولت کو کالز تک بڑھانے پر کام جاری ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں شروع کر دی ہے، جو اس وقت محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اس فیچر کے تحت، کال کے دوران صارفین مختلف ایموجیز استعمال کر سکیں گے، جس سے بات چیت مزید دلچسپ اور جذباتی رنگ اختیار کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، ایک "ریسنٹ یوزڈ ری ایکشنز" سیکشن بھی فراہم کیا جائے گا، تاکہ صارفین اپنے پہلے استعمال کیے گئے ایموجیز تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں۔

چونکہ یہ فیچر ابھی ابتدائی آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے اس کی عام صارفین تک دستیابی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ٹیگز: