Get Alerts

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی صحت خراب، لندن کے اسپتال میں زیر علاج

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی صحت خراب، لندن کے اسپتال میں زیر علاج

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں لندن کے ایک مقامی اسپتال منتقل کر کے زیر علاج رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اچانک طبیعت بگڑنے پر الطاف حسین کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ تجویز کیے۔

ایم کیو ایم کے رہنما قاسم علی رضا نے بتایا کہ الطاف حسین کو ذہنی دباؤ کا سامنا ہے جو ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال، لندن میں مقدمات اور مالی مشکلات کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کو ادویات کے علاوہ خون بھی دیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت میں بہتری آئے۔

اس وقت الطاف حسین اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
 
 

ٹیگز: