لاہور: امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) لاہور کا دورہ کیا، جہاں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وفد کا استقبال کیا۔
وفد کو ای پی اے کے ماحولیاتی مانیٹرنگ سسٹم، فضائی آلودگی کی نگرانی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نومبر 2024 میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل تھا، تاہم حکومت کی مؤثر حکمت عملی اور اقدامات کے باعث اب فضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ای پی اے کو مزید اختیارات اور وسائل فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ماحولیاتی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے اور آلودگی کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔