عمران خان کی دو نامور سابق کرکٹرز کیساتھ گزشتہ روز افطاری

عمران خان کی دو نامور سابق کرکٹرز کیساتھ گزشتہ روز افطاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دنیائے کرکٹ کی دو نامور شخصیات کے ساتھ گزشتہ روز افطاری کی ہے۔ سابق نامور کرکٹر سر ویون رچرڈز اور ای این چیپل قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان سے ملنے بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ پہنچے اور ساتھ افطاری بھی کی۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سابق نامور کرکٹرز کے ہمراہ تصاویر بھی پوسٹ کی جو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہو گئی اور شائقین کرکٹ کے جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے۔

عمران خان کا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ ویون رچرڈز میرے دور کے عظیم ترین بلے باز تھے جبکہ ای این چیپل کو میں بطور کپتان اپنے لیے سب سے زیادہ متاثر کن سمجھتا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں